Results 1 to 2 of 2

Thread: کبھی کبھی مرے دل میں خیال آتا ہے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    New5555 کبھی کبھی مرے دل میں خیال آتا ہے



    کبھی کبھی


    کبھی کبھی مرے دل میں خیال آتا ہے

    کہ زندگی تری زلفوں کی نرم چھاؤں میں
    گزرنے پاتی تو شاداب ہو بھی سکتی تھی
    یہ تیرگی جو مری زیست کا مقدر ہے
    تری نظر کی شعاعوں میں کھو بھی سکتی تھی

    عجب نہ تھا کہ میں بے گانۂ الم ہو کر
    ترے جمال کی رعنائیوں میں کھو رہتا
    ترا گداز بدن، تیری نیم باز آنکھیں
    انہیں Ø+سین فسانوں میں Ù…Ø+Ùˆ ہو رہتا

    پکارتیں مجھے جب تلخیاں زمانے کی
    ترے لبوں سے Ø+لاوت Ú©Û’ گھونٹ Ù¾ÛŒ لیتا
    Ø+یات چیختی پھرتی برہنہ سر اور میں
    گھنیری زلفوں کے سائے میں چھپ کے جی لیتا

    مگر یہ ہو نہ سکا اور اب یہ عالم ہے
    کہ تو نہیں ترا غم، تری جستجو بھی نہیں
    گزر رہی ہے Ú©Ú†Ú¾ اس طرØ+ زندگی جیسے
    اسے کسی کے سہارے کی آرزو بھی نہیں

    زمانے بھر کے دکھوں کو لگا چکا ہوں گلے
    گزر رہا ہوں کچھ انجانی رہ گزاروں سے
    مہیب سائے مری سمت بڑھتے آتے ہیں
    Ø+یات Ùˆ موت Ú©Û’ پرہول خارزاروں میں

    نہ کوئی جادۂ منزل نہ روشنی کا سراغ
    بھٹک رہی ہے خلاؤں میں زندگی میری
    انہی خلاؤں میں رہ جاؤں گا کبھی کھو کر
    میں جانتا ہوں مری ہم نفس مگر یونہی

    کبھی کبھی مرے دل میں خیال آتا ہے

    Û”Û”Û”Û”Û”Û”Û”Û”Û”Û”Û”Û” Û”Û”



    2gvsho3 - کبھی کبھی مرے دل میں خیال آتا ہے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: کبھی کبھی مرے دل میں خیال آتا ہے

    2gvsho3 - کبھی کبھی مرے دل میں خیال آتا ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •